منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

کیا یہ ہے نیا پاکستان؟پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کی لیڈی ڈاکٹر اہلیہ نے اپنی موجودگی میں مرد ملازم سے خاتون کی زچگی کروادی آپریشن تھیٹر میں بیٹھ کر خود کیا شرمناک حرکت کرتی رہی؟ ویڈیو وائرل‎‎

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں لیڈی ڈاکٹر کی بجائے مبینہ طورپرکلاس فورملازم کے خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو سات دنوں میں حقائق پرمبنی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات اور محکمہ صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک کے گائنی آپریشن تھیٹر میں مبینہ طورپررؤف نامی ایک کلاس فور ملازم نے متعلقہ لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں خاتون مریضہ کاخود آپریشن کیا جس کی خفیہ طورپر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں مبینہ کلاس فور ملازم خاتون مریضہ کاآپریشن کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے جس کے دوران ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹرصوفیہ سجادتھیٹرکا دروازہ کھٹکھٹاکر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔ویڈیو منظرعام پر آجانے پر سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر فاروق جمیل نے فوری طورپرواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گریڈ20 کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر طاہربشیرالدین اور گریڈ17 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شہریار پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو سات دنوں کے اندراندرحقائق پر مبنی اپنی رپورٹ محکمہ صحت میں پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق انکوائری کمیٹی کرک ہسپتال میں تعینات گریڈ17 کی خاتون میڈیکل آفیسر؍لیڈی ڈاکٹر صوفیہ سجاد کی ڈیوٹی سے مبینہ غیرحاضری اورلیڈی ڈاکٹر کی بجائے مرداہلکار کی جانب سے خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرے گی۔مقامی میڈیا کے مطابق لیڈی ڈاکٹر صوفیہ سجاد پاکستان تحریک انصاف کرک کے ضلع صدر میجرسجادبارکوال کی اہلیہ ہیں جومبینہ طورپر اکثر گھر میں پرائیویٹ کلینک چلاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…