بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امریکا :عدالتی جیوری نے ریپ کے ملزم کیلئے 357 برس قید کی سزا تجویزکردی

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورجینیا (این این آئی)امریکی ریاست ورجینیا میں عدالتی جیوری نے 50 سالہ ملزم کو 1995 میں خواتین کو ریپ کرنے کے الزام میں 357 برس قید کی سزا تجویز کردی۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق فیئرفکس کاؤنٹی میں جیوڈ لویچک نامی ملزم کے خلاف ریپ، اغوا سمیت 17 مختلف

مقدمات درج ہوئے تھے۔فیئرفکس کاؤنٹی میں ملزم کے خلاف دو ہفتے کی سماعت کے دوران متعدد واقعات سے متعلق خوفناک انکشافات ہوئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم جیوڈلویچک نے1995 میں 4 خواتین کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم کی بیوی نے 2016 کو پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے شوہر نے بذات خود اقرار کیا کہ انہوں نے 1995 میں 4 خواتین کو بندوق کے زور پر غیر فطری جنسی حرکات کرنے پر مجبور کیا اور بعد ازاں خود ان کا ریپ کیا۔ملزم کی بیوی نے بتایا تھا کہ جیوڈلویچک نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا، جس کے باعث دو دہائی تک معاملہ زیر التوا رہا اور پولیس بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔اس ضمن میں انکشاف کیا گیا کہ ’ملزم نے اپنی بیوی کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے 1995 کے درمیانی عرصے میں تقریباً 20 خواتین کا ریپ کیا۔جیوڈلویچک کی بیوی نے عدالت میں جیوری کے سامنے اپنے شوہر کے خلاف گواہی دی۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فیئرفکس اور پرنس ولیم کاؤنٹیز میں 90 کی دہائی میں ریپ کے واقعات سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔اخبار کے مطابق ملزم کی بیوی کے انکشاف کے تناظر میں پولیس شواہد اکٹھا کر رہی ہے کہ آیا جیوڈلویچک نے کتنی خواتین کا ریپ کیا؟اس حوالے سے بتایا گیا کہ کاؤنٹی کے جج جیوری کی جانب سے تجویز کردہ سزا میں تخفیف اور قبولیت کا فیصلہ 16 مئی تک کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…