جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انہیں شہریت کیسے ملی اور ان کا تعلق کس ملک سے ہے؟ غیر ملکیوں کو پاکستانی بناکر بیرون ملک بھجوانے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قومی دستاویزات پر غیر ملکیوں کو پاکستانی بناکر بیرون ملک بجھوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی جعلی دستاویزات کے حامل 15 غیر ملکیوں کو بحرین میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد حقائق جاننے کے لیے ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، ڈی جی نادرا کی جانب سے وزارت داخلہ میں جمع کروائی گئی حتمی رپورٹ کے مطابق زیر حراست افراد ایرانی ثابت ہوگئے۔ذرائع نے بتایاکہ پکڑے جانے

والے ایرانیوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے پنجگور، تربت، گوادر، بلیدہ اور لیاری سے شناخت ظاہر کرکے شناختی کارڈ وصول کیے جب کہ کراچی میں شناختی کارڈ لیاری، عوامی مرکز، شاہراہ فیصل، ڈی ایچ اے میگا سینٹر اور میمن گوٹھ کے نادرا دفاتر سے جاری ہوئے۔ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ 2009 سے 2018 کے درمیان جاری کیے گئے ہیں، پکڑے جانے والے ایرانی باشندوں کو پاکستانی ضلعی حکومتوں کے دستاویز پر شہریت ملی، 15 افراد کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان بجھوادیا گیا ہے جو اب ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈ اور بیرون ملک روانگی میں نادرا، ایف آئی اے اور پروٹیکٹر کا عملہ ملوث ہے،4 افراد کو برتھ سرٹیفکیٹ، 3 کو میڈیکل برتھ سرٹیفکیٹ، 3 کیسز میں تحریری حلف نامے جبکہ باقی کے لیے بلڈ ریلیشن کو استعمال کیا گیا ہے، جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل افراد کی شکلیں اہل خانہ سے یکسر مختلف تھیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دستیاویزات پر پکڑے جانے والے افراد فارسی کے علاوہ کوئی بھی علاقائی زبان نہیں بول سکتے جب کہ جعلی شناختی کارڈ کی اجرا میں ملوث نادرا اور دیگر اداروں کے افسران کی گرفتاری متوقع ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…