بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

فیس بک نے مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز مواد شائع کرنے پر فوج کے سینکڑوں پیجز اور اکاؤنٹس بند کر دیے،یہ فوج کس ملک کی ہے اور اس نے ایسا کیوں کیا؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز مواد شائع کرنے پر میانمار آرمی کے سیکڑوں پیجز اور اکاونٹس بند کردیئے۔فیس بک نے یہ اقدام جنگی جرائم سے ناپسندیدگی اور نفرت آمیز مواد کے فروغ کو روکنے کی اپنی پالیسی کے تحت اٹھایا۔بدھ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق نفرت آمیز مواد شائع کرنے پر میانمار آرمی کے زیر انتظام پیجز اور اکاونٹس بند کردیئے۔

فیس بک نے یہ اقدام جنگی جرائم سے ناپسندیدگی اور نفرت آمیز مواد کے فروغ کو روکنے کی اپنی پالیسی کے تحت اٹھایا۔فیس بک انتظامیہ کو ان پیجز اور اکاونٹس کے خلاف ہزاروں شکایتیں موصول ہوئی تھیں جن میں نفرت آمیز مواد اور منفی پروپیگنڈے کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی، فیس بک کو نفرت آمیز مواد نہ روک پانے پر بھی تنقید کا سامنا تھا۔فیس بک میانمار میں استعمال ہونے والی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے، گزشتہ برس روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ہولناک واقعات میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جذبات اکسانے کے لیے بھی فیس بک کو استعمال کیا گیا تھا۔بدھ مت پیروکاروں اور میانمار آرمی کے حامیوں نے فیس بک پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جس سے مقامی لوگوں کے جذبات بھڑکے اور روہنگیا مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے فیس بک کو منفی پوسٹوں کی روک تھام میں ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں رواں برس اگست میں فیس بک نے میانمار آرمی چیف سمیت متعدد اعلی افسران کے 18 فیس بک اکاونٹس اور 52 صفحات بند کردیئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس میانمار فوج اور بدھ مت کے شدت پسند پیروکاروں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 لاکھ سے زائد مہاجرین بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…