جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

روایتی شلوار قمیض،کالا چشمہ اور ہاتھ میں پتنگ کی ڈور، وزیراعظم عمران خان کی پتنگ اڑانے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )سابق دور حکومت میں بسنت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔بسنت کے تہوار پر پابندی کے بعد لاہوریوں کو شدید مایوسی ہوئی تھی کیونکہ یہ لاہور کے شہریوں کا پسندیدہ ترین تہوار تھا۔ ایک وقت تھا جب لاہوری فروری کا مہینہ شروع ہوتے ہی بسنت مناتے تھے۔شہر کی سڑکوں کو پتنگوں سے دلہن کی طرح سجایا جاتا تھااور ہر طرف سے بو کاٹا کی صدائیں ہوتی تھیں۔

تاہم پنجاب حکومت نے ایک بار پھر بسنت تہوارکی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی پتنگ اڑانے کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں عمران خان کو روایتی لباس شلوار قمیض میں ملبوس اور آنکھوں پر کالے چشمے سجائے پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ کسی بلڈنگ کی چھت پر دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین نے بھی عمران خان کی اس پرانی ویڈیو بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں اور کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر اس طرح سے پتنگ اڑاتے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بسنت منانے کے لیے دلچسپی ظاہر کی تھی۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے تہوار کو منانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ بسنت منانے کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ہوں گے۔ بسنت کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دینے کے امور کا جائزہ لے گی۔کمیٹی پتنگ بازی کے نقصانات سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گی۔ بسنت تہوار کے دوران پتنگ بازی کی اجازت کا فیصلہ کمیٹی کی رپورٹ پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دونوں ادوار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…