جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں کرپٹو کرنسی اور ورچوئل کرنسی کے نام پربڑا فراڈ پکڑاگیا،جعلی غیرملکی ویب سائٹ بنا کر10 ہزار افراد کو لوٹنے والا گروہ گرفتار،سنسنی خیز انکشافات

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے غیرملکی کمپنی کی جعلی ویب سائٹ بناکر 10 ہزار افراد کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنی کی جعلی ویب سائٹ بناکر 10 ہزار افراد کو لوٹنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار نے ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان اٹلی کی کمپنی کے نام پر ملٹی لیول مارکیٹنگ کا جھانسہ دے رہے تھے، جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو جعلی کرنسی فروخت کی جارہی تھی اور آسان آمدنی کا جھانسہ دے

کر لوٹا جارہا تھا۔عبدالغفار کا کہنا ہے کہ 10 ہزار افراد سے فی کس ڈیڑھ امریکی ڈالر وصول کیا جاتا تھا، ملزمان امریکی ڈالر کی آن لائن الیکٹرانک کرنسی کی شکل میں خریدو فروخت کرتے تھے، ملزمان کرپٹو کرنسی اور ورچوئل کرنسی کے نام پر اب تک 20 کروڑ روپے سے زائد وصول کرچکے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ 4 ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جب کہ گروہ کے دو اہم ملزمان نواب شاہ کے رہائشی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے چھاپے مار رہی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…