ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 7 ایرانی شہری گرفتار، کس ملک کا سفر کرکے واپس لوٹے تو گرفتارکرلیاگیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کوئٹہ (نیوزڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن(ایف آئی اے )نے پاکستان کے جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر سفر کرنے والے 7 ایرانیوں کو گرفتار کرلیا،۔ایرانی شہریوں کو تفتیش کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جس کے بعد انہیں کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 8 عبدالرحمن کے سامنے پیش کرنے کے بعد ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایرانی شہریوں کو تربت ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا

جب وہ پاکستانی پاسپورٹ پر بحرین سے واپس آئے تھے۔ایرانی شہریوں کو تفتیش کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جس کے بعد انہیں کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 8 عبدالرحمن کے سامنے پیش کرنے کے بعد ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔اس حوالے سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ایرانی شہری پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر 2014 سے بحرین سفر کررہے تھے۔جولائی 2018 کے درمیان بحرین پولیس نے ان ایرانی شہریوں کو ایک جرم کے الزام میں گرفتار کرکے ماناما جیل میں قید کیا تھا۔ایف آئی اے افسر نے بتایا کہ جب پاکستانی سفارت خانے کے قونصلر نے 13 ستمبر 2018 کو جیل کا دورہ کیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان پاکستانی نہیں بلکہ ایرانی تھے۔جس کے بعد سے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر الرٹ جاری کردی گئی اور جب 13 دسمبر کو یہ 7 ایرانی تربت ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ملزمان کا تعلق ایران کے صوبے سیستان-بلوچستان سے ہے اور انہوں نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ گوادر اور تربت میں بنوائے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی شہریوں کی گرفتاری کے بعد نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں بھی گرفتاریاں عمل میں آنے کے امکانات ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس برطانوی بارڈر پولیس کی جانب سے جعلی پاسپورٹ پر اسلام آباد سے 3 افغان خواتین کے سفر کرنے کی

اطلاع موصول ہونے پر ایف آئی اے نے لندن جانے والی فلائٹ کے انتظامات دیکھنے پر مامور2 گرانڈ اسٹاف ممبران اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے 2 اعلی عہدیداران کو گرفتار کیا تھا۔ان افراد کو بین الاقوامی روانگی لانج کے ڈسٹ بِن سے ایف آئی اے امیگریشن کے تصدیق شدہ تین برطانوی پاسپورٹ اور بورڈنگ کارڈز برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔تینوں افغان خواتین نے پہلے سے بلیک لسٹ برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے لیے کابل کے ایک ٹریول ایجنٹ کو 20 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…