جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں ایک ہی دن بڑا اضافہ،قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، خریدار ششدر، ڈالرکی بھی پھر اونچی اُڑان

datetime 18  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان میں سونے کی اونچی اڑان ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 1450روپے کا نمایاں اضافہ ،جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت 67800تولہ ہوگئی ،10گرام سونے کی قیمت میں 1239روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 58128روپے ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10 ڈالرکااضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر بھی فی تولہ سونا1450روپے مہنگاہوکر تاریخ کی

نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1240ڈالرسے بڑھ کر1250ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں1239روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی 67800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت56884روپے سے بڑھ کر58128روپے کی بلندترین سطح پر آگیا۔منگل کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم ہوگئی۔جبکہ نٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر

میں3پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے بڑھ کر138.93روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے بڑھ کر139.03روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں مزید20پیسے اور قیت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.60روپے سے گھٹ کر139.40روپے اورقیمت فروخت140.00روپے سے گھٹ کر139.70روپے ہوگئی۔منگل کویورواور

برطانوی پاؤنڈکی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.70روپے اورقیمت فروخت159.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید175.50روپے اورقیمت فروخت177.30روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.00روپے اورقیمت فروخت38.30روپے پرمستحکم رہی ۔منگل کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…