اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

دو نامعلوم افراد اور بلی کے خلاف نایاب نسل کے بلے کی چوری کا انوکھامقدمہ درج ،اصل ملزم کون ہے؟حیرت انگیز دعویٰ کردیاگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018 |

چنیوٹ ( این این آئی )پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں پولیس کے مطابق چوری کی انوکھی واردات پیش آئی ہے جس میں ایک بلے کی چوری کے مقدمے میں دو نامعلوم افراد اور ایک نامعلوم بلی کو نامزد کیا گیا ہے۔امیر عمر چمن نے تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس کو تحریری درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں بلی بھیج کر 70ہزار مالیت کے رشین نسل کے بلے کو ورغلا کر چوری کر لیا ۔بی بی سی کے مطابق پولیس نے بلے کی چوری کی ایف آئی آر درج کر لی ہے جس میں دو نامعلوم افراد اور

ایک نامعلوم بلی کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق بلے کو گھر سے باہر نکالنے کے لیے ملزمان نے بلی گھر کے اندر بھیجی۔ کچھ دیر کے بعد بلی کے پیچھے پیچھے بلا گھر سے باہر آیا تو ملزمان اسے موٹر سائیکل پر اٹھا کر بھاگ گئے۔سکیٹو نامی بلے کے مالک امیر عمر چمن نے بتایا کہ یہ رشین نسل کا بلا ہے جو انہوں نے آٹھ ماہ قبل لاہور سے 70 ہزار روپے کا خریدا تھا اس وقت اس کی عمر صرف پانچ دن تھی۔بلے کے مالک امیر عمر چمن سے جب ایف آئی آر میں نامعلوم بلی کو ملزم نامزد کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اصل ملزم وہ نامعلوم بلی ہی ہے جس کی مدد سے بلے کو گھر سے باہر کی راہ دکھائی گئی اور ملزم اس کو چوری کرنے میں کامیاب ہو سکے۔بلے کے چوری ہونے کے بعد گھر میں بچوں نے رو رو کر برا حال کر لیا ہے جبکہ بچوں نے دو دن سے کھانا بھی نہیں کھایا،وہ ہمارے گھر میں ہی پلا بڑھا ہے اس لیے اس کے ساتھ سب کا بہت لگا ؤتھا۔دوسری جانب چنیوٹ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان اور بلی کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی مقدمے میں بلی کو ملزم نامزد کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ملزمان اور بلے کو ڈھونڈ لیں گے۔دوسری جانب سکیٹو نامی بلے کی چوری اور بلی کو ملزم نامزد کرنے کے گونج سوشل میڈیا پر بھی سنائی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…