’’بھٹو کے نام پر قائم حکومت میں بھٹو ہی لٹ گئے‘‘ سابق وزیر اور زرداری کے قریبی ساتھی کا خاتون کی زمین پر قبضہ کا انکشاف آواز اٹھانے پر والد اور کزن کو غائب کروا دیا ،صائمہ بھٹو انصاف کیلئے کہاں پہنچ گئی؟

18  دسمبر‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک)ضلع گھوٹکی کی رہائشی خاتون نے زمین پر قبضے اور خاندان کے دو افراد کے پراسرار لاپتہ ہونے کے خلاف منگل کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ضلع گھوٹکی کی رہائشی خاتون صائمہ بھٹو نے کہا کہ میں تحصیل اوباڑو باہولی پیر محمد کی رہائشی ہوں ۔ ایس ایچ او کلب عباس شاہ جنہیں سیاسی سرپرستی حاصل ہے ، انہوں نے ہماری ساڑھے 8 کینال زمین پر قبضہ کرکے وہاں موجود سامان کو بھی غائب کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او کو جام مہتاب اور

دو وڈیروں محمد یوسف اور کامران کی سرپرستی حاصل ہے ، جس کی وجہ سے متعلقہ تھانے میں ہماری شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد رحمت اللہ بھٹو اور کزن شاہ نواز بھٹو کو بھی پراسرار طور پر غائب کر دیا گیا ہے ۔ ان تمام تر معاملات کی تفصیل ہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان ، آئی جی سندھ اور ایس ایس پی گھوٹکی کو بھیج دی ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہماری درخواست پر ازخود نوٹس لے کر کارروائی کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…