بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

2019دنیا میں تبدیلی کا سال۔۔۔!!! ٹرمپ اور پیوٹن کیا زندہ رہیں گے؟کون سے ممالک صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے؟باباوانگا کی تہلکہ خیز پیش گوئیاں منظر عام پر

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی سال 2019ء کے حوالے سے کی کئی پیشن گوئیاں  2018ء کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر سے زیر بحث آ گئی ہیں۔ نابینا خاتون بابا وانگا نے مرنے سے قبل پیشن گوئی کی تھی کہ 2019ء کو قدرتی آفات گھیرے رکھیں گی، جبکہ دنیا کے دو رہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔انہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ 2004ء کی طرح ایک اور سونامی ایشیاء کو نشانہ بنائے گا ۔

جس میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا اور روسی صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ بھی 2019ء میں ہو گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک پُراسرار بیماری کا شکار ہو جائیں گے۔بابا وانگا نے پیشن گوئی کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کے بارے میں کہا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن کو ان ہی کی سکیورٹی ٹیم کا ایک اہلکار ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کا کہنا تھا کہ2019ء میں وہ پراسرار بیماری کا شکار ہو جائیں گے، جس میں وہ قے آنے سے نحیف، کانوں میں بھنبھناہٹ اور قوت سماعت سے محروم ہو جائیں گے اور دماغی صدمے کا شکار بھی ہوں گے۔بابا وانگا نے پیشن گوئی کی تھی کہ 2019ء میں یورپی یونین ٹوٹ جائے گی اور روس سے شہاب ثاقب ٹکرائے گا۔واضح رہے انہوں نے 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے اور 2004ء میں آنے والے سونامی، سیاہ فام امریکی شہری کے امریکی صدر بننے اور 2010ء میں عرب دنیا میں تحریکوں کی پیشن گوئی کی تھیں۔انہوں نے یہ پیشن گوئی بھی کی تھی کہ 2016ء میں براعظم یورپ کے ملکوں کو مسلمان عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن کے نتیجے میں یورپ کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ 2018ء میں چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا، 2028ء میں انسان توانائی کا ایک نیا ذریعہ تلاش کر لے گا۔ اناج کی کمی ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔

سیارے زہرہ کی جانب ایک انسانی خلائی مشن بھیجا جائے گا۔2033ء میں قطبین پر جمی ہوئی برف پگھل جائے گی اور سمندروں میں پانی کی سطح بلند ہو جائے گی۔ 2043ء میں مسلمان یورپ پر غالب آ جائیں گے اور خلافت قائم ہوگی جس کا مرکز روم ہو گا،2046ء میں انسان اپنی مرضی کے مطابق انسانی اعضاء بنا سکے گا۔ اعضاء کی تبدیلی امراض کے علاج کا ایک اہم ذریعہ بن جائے گا۔ 2154ء میں جانور ارتقا کے عمل سے گزرتے ہوئے آدھے انسان بن جائیں گے، 2170ء میں زمین کو بے مثال خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا،2282ء میں ٹائم ٹریول ممکن ہو جائے گا۔ دوسرے سیاروں سے تعلق بنیں گے،2480ء میں دو مصنوعی سورج آپس میں ٹکرا جائیں گے۔ زمین پر تاریکی چھا جائے گی اور 5079ء میں دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔۔واضح رہے نابینا خاتون بابا وانگا خود تو 1996ء میں انتقال کر گئی تھیں لیکن مرنے سے پہلے آنے والی کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کر گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…