جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فوجی حکم پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فوجی حکم پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار راجہ صغیر نےمضحکہ خیز بیان دیدیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018میں حلقہ پی پی 7سے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکمران جماعت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے راجہ صغیر نے ایک تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آنے کیلئے فوجی آرڈر ملا اور میجر لطافت ستی نے مجھے کہا کہ آپ نے اس تقریب میں 7بجے پہنچنا ہے تو میں نے کہا کہ میں نے کسی اور کو بھی وقت دیا ہواہے لیکن آپ بتائیں کہ کیا کرنا ہے ۔ راجہ صغیر کی تقریب سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد کا کہناتھا کہ مجھے انہوں (میجر لطافت ستی) نےکہا کہ میرا حکم ہے تو آپ کوپھر پہنچنا پڑے گا ، میں فوجی حکم کے مطابق یہاں پہنچ گیا ہوں ، میں ایک سولین ہوں اور مزدو ر کی حیثیت سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں اور مزدور کی حیثیت سے ہی آزاد الیکشن لڑا ہے ۔ میں نے الیکشن میں دونوں پارٹیوں ن لیگ اور تحریک انصاف کو شکست دی ہے ۔اس موقع پر راجہ صغیر نے نعیم الحق کو بھی مخاطب کیا جس سے ایسا احساس ہوتا ہے کہ نعیم الحق بھی وہاں موجود تھے ۔راجہ صغیر کا کہناتھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد مجھےپھر فوجی آرڈر ملا کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنی ہے تو میں نے کہا کہ ضرور کروں گا ، میں اپنے علاقے کی پسماندگی کی خاطر اس میدان میں آیاہوں اور اس پسماندگی کی وجہ سے ہی پارٹی جوائن کی ہے ۔واضح رہے کہ راجہ صغیر کی تقریب سے خطاب کی سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہونیوالی ویڈیو میں یہ بات واضح نہیں کہ ان کی ’فوجی حکم‘سے مراد

میجر لطاف ستی تھے اور نہ ہی یہ بات واضح ہے کہ آیا میجر لطاف ستی حاضر سروس ہیں یا ریٹائر ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پوٹھوہار ریجن میں پاک فوج کے ریٹائر افسران اور صوبیدار اور حوالداروں کو علاقے میں خاص اہمیت بھی دی جاتی ہے اور بیشتر شخصیات ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی و سیاسی طور پر اپنے علاقے میں فعال ہوتی ہیں اور وارڈ ، یونین کونسل اور حلقے کی سیاست میں ان کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ راجہ صغیر نے میجر لطافت ستی کی بات کو لطیف پیرائے میں بیان کرتے ہوئے اسے ’فوجی حکم‘سے تشبیہہ دی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…