جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کا 8اہم ممالک کو ای ویزا سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں داخلے کیلئے ای ویزا کے نئے نظام نے دنیا بھر میں کار ریس کے شائقین کیلئے ریاض کے صوبے میں الدرعیہ کے مقام پر تین روز تک منعقد ہونیوالی’فارمولا ای‘ ریس سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کردیا۔مملکت میں سپورٹس کی جنرل اتھارٹی کے نائب سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترئی الفیصل نے باور کرایا ہے کہ ای ویزا کیلئے بہت بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الدرعیہ میں فارمولا ای ریس کے ایونٹ میں کامیابی کے بعد

اب ای ویزا کے موضوع کو زیر غور لایا جائے گا۔الدرعیہ میں فارمولا ای ریس اور اس کیساتھ ضمنی سرگرمیوں کے سلسلے میں 80 ممالک کے 1000 کے قریب غیر ملکیوں نے ای ویزا حاصل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں داخلے کیلئے جلد ہی ای ویزا کی سہولت دستیاب ہو گی، اس سے قبل سعودی عرب کا شمار اْن ممالک میں ہوتا تھا جہاں کا دورہ کرنے کے لیے ویزے کا حصول مشکل ترین امر ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک بڑی اور انقلابی پیش رفت ہو گی۔اگرچہ الیکٹرونک ویزا حاصل کرنے کے اہل ممالک کی حتمی فہرست ابھی جاری نہیں کی گئی ہے تاہم سعودی عرب کے ایک اعلان کے مطابق ای ویزا کی سہولت امریکہ آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، جنوبی افریقا، برونائی، ملائیشیا، سنگاپور اور تائیوان کے شہریوں کو حاصل ہو گی۔ توقع ہے کہ اس فہرست میں مزید ممالک کا اضافہ کیا جائے گا۔ ویزے کے حصول کیلئے سعودی عرب میں eVisa کی ایپلی کیشن کے ذریعے انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے چند منٹ درکار ہوں گے۔ ویزے کیلئے درخواست دہندگان کو چند بنیادی تقاضوں کو پورا کرنا ہو گا۔ لہٰذا ویزے کیلئے سفارتخانے یا قونصل خانے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزے کو ای میل کے ذریعے سفر کا ارادہ رکھنے والوں کو ارسال کر دیا جائیگا۔ بعد ازاں مسافر کو اس ای ویزا کا صرف ایک پرنٹ آؤٹ نکال کر اپنے پاس رکھنا ہو گا تا کہ سعودی عرب پہنچنے پر متعلقہ حکام کو پیش کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…