بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

حمزہ شہباز نے کارکنوں کی بے عزتی کرنا اپنا شیوہ سمجھا ہے ‘مجھے گالیاں نکالیں،وسیم قادر شدید مشتعل ہوگئے، کھری کھری سنادیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ڈپٹی میئر وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے کارکنوں کی بے عزتی کرنا اپنا شیوہ سمجھتاہے مگر میں اپنی عزت نفس مجروع نہیں کروا سکتا، مستقبل کسی نئی سیاسی جماعت سے شروع کروں گا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے خدمت کی اور کبھی کوئی مراعات نہیں لی مگر عوام کی خدمت کرنے والے ایک کونسلرکو حمزہ شہباز نے ٹکٹ دینے سے انکار کیاتھا، بیرون ملک سے پاکستان پارٹی

کی محبت اور عوامی مسائل کے تدارک کیلئے آیا لیکن محنت رائیگاں گئی،حمزہ شہباز کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث پارٹی چھوڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں حمزہ شہباز نے کارکنوں کی بے عزتی کرنااپنا شیوہ سمجھتاہے، حمزہ شہباز نے غصہ میں بوتل اٹھا کر ماری تو میں نے بھی بوتل اٹھا کر مار دی، حمزہ شہباز نے گالیاں نکالیں مگر میں عزت نفس مجروع نہیں کروا سکتا۔وسیم قادر نے کہا کہ نوازشریف سے عشق کرتا تھا اور ہمیشہ کرتا رہوں گا، مستقبل کسی نئی سیاسی جماعت سے شروع کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…