ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سیاسی انتقام کا الزام مگر راجہ بشارت کی حمایت،حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ مستعفی،اصل واقعہ کیاتھا؟ معاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں تعینات مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) طارق نیازی اور پاکستان تحریک انصاف پر انتقامی کارروائی کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔ستمبر2017 سے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر اریبہ نے اپنے تحریری استعفے میں ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا۔ڈاکٹر اریبہ نے کہا کہ

ایم ایس کے پی ٹی آئی سے قریبی تعلقات ہیں اور ان سے دشمنی کی وجہ لیگی رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ہونا ہے، لہذا وہ ان حالات میں ایم ایس ڈاکٹر نیازی کی نگرانی میں مزید کام نہیں کرسکتیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اریبہ عباسی کا رواں ماہ 4 دسمبر کو اسکن ڈپارٹمنٹ سے ایمرجنسی میں تبادلہ کیا گیا تھا۔ نجی ٹیو ی کے مطابق معاملے پر وزیر قانون پنجاب راجا بشارت اور ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی مبینہ آڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے، جس میں راجہ بشارت ایم ایس سے ڈاکٹر اریبہ کی سفارش کر رہے ہیں کہ انہیں واپس اسکن ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا جائے۔مبینہ آڈیو میں راجا بشارت نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا نہ کیا تو حکومت پر انتقام کا الزام لگے گا، تاہم ایم ایس کے انکار پر وزیر قانون برہم ہوگئے اور دھمکی دی کہ ڈاکٹر اریبہ کو واپس اسکن ڈپارٹمنٹ نہ بھیجا گیا تو ایم ایس بھی اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔صوبائی وزیر قانون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ راجہ بشارت کے پاس اریبہ عباسی کا مسئلہ سائلین کے مسائل کی طرح آیا، راجہ بشارت تمام سائلین کے معاملات سن کر متعلقہ حکام کو فون کرتے ہیں، ایم ایس اسپتال کو بھی سائل کا مسئلہ دیکھ کرمعمول کی کال کی گئی۔ذرائع کے مطابق راجہ بشارت نے ایم ایس اسپتال کو کہا کہ بغیر سیاسی مداخلت میرٹ پر کام کردیں، اریبہ عباسی کے مسئلے پر سیاسی انتقامی کارروائی کا شائبہ نہیں ہونا چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپتال کے ایم ایس نے وزیر قانون کو میرٹ پر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ڈاکٹر اریبہ کے تبادلے سے دو ٹوک انکار کردیا جبکہ اس دوران وزیر قانون نے جواب میں تحکمانہ لہجہ اختیار کیا اور ایم ایس کو پھر اسپتال میں نہ رہنے کی وارننگ دی۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون پنجاب فون کے بعد پریشان ہوگئے اور وزیر صحت یاسمین راشد کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر یاسمین راشد نے رپورٹ حاصل کرکے وزیر قانون راجہ بشارت کو دوبارہ فون کیا۔

یاسمین راشد کی راجہ بشارت سے گفتگو کے فوری بعد ڈاکٹر طارق نیازی اور راجہ بشارت کی کال وائرل ہوگئی جبکہ کال کس نے رکارڈ کی اور وائرل کی، تحقیقات پر ہی پتہ چلے گا۔علاوہ ازیں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اریبہ عباسی کے تبادلے، ایم ایس کو کال اور دیگر معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے وی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عمر کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ محکمانہ معاملات میں سیاسی عدم مداخلت تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی ہے، قانون کی حکمرانی ہر صورت میں برقرار رکھی جائیگی، محکمہ صحت کا اسٹاف غیر ضروری سیاسی مداخلت پر آئندہ براہ راست مجھے رپورٹ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…