منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کی جانب سے بوتل مارنے کے بعد جوابی حملہ کرنے والے ن لیگ کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی، دھماکہ خیز اعلان

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز کی جانب سے بوتل مارے جانے کے بعد ڈپٹی میئرلاہور وسیم قادر نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے چالیس بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی میں لاہور کے ڈپٹی میئر وسیم قادر کو بوتل ماری گئی، اس کے جواب میں ڈپٹی میئر نے بھی وہی بوتل انہیں دے ماری، حمزہ شہباز کے اس رویے سے ڈپٹی میئر وسیم قادر نے ن لیگ کو چھوڑ دیا ہے،

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے غصے میں آ کر اپنے ہی پارٹی رہنماکو غصے میں بوتل دے ماری، یہ بات معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ذہنی طور پر اتنے گر گئے ہیں اور اس حد تک مریضانہ سوچ ہو گئی ہے کہ انسان اللہ سے پناہ مانگتا ہے، انہوں نے کہا حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں اپنے دفتر میں بیٹھے تھے، حمزہ شہباز نے ن لیگ کے ایک ڈپٹی میئر کو دفتر بلایا اور اس سے تلخ کلامی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی ٹکٹ بانٹ دیے، جس پر اس ڈپٹی میئر نے جواب دیا کہ آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر آپ نے فون ہی نہیں اٹھایا، صرف آدھا گھنٹہ باقی رہ گیا تھا، پھر یہ سوچ کر کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا کونسلر کی سیٹ کے لیے کوئی امیدوار ہی نہ ہو، جس پر مجھے جو موزوں امیدوار لگا اسے ٹکٹ دے دیا، جس پر حمزہ شہباز نے کہاکہ جس امیدوار کو آپ نے ٹکٹ دیا وہ بہت کمزور امیدوار تھا، آپ نے مجھ سے پوچھے بغیر کسی کو ٹکٹ کے لیے نامزد کرنے کی جرات کیسے ہوئی، اگر وہ امیدوار ہار گیا تو، جس پر ڈپٹی میئر نے کہاکہ حلقہ پی پی 168 میں آپ نے جس امیدوار کو ٹکٹ دیا وہ بھی ہار گیا، یہ بات سن کر حمزہ شہباز غصے میں آ گئے اور پانی کی بوتل اٹھا کر اسے دے ماری اور گالیاں بھی دیں، معروف صحافی نے کہا کہ اس ڈپٹی میئر نے وہی بوتل اٹھا کر حمزہ شہباز کو ماری، اس موقع پر دیگر کارکنان بھی وہاں پہنچ گئے لیکن کسی نے ڈپٹی میئر وسیم قادر کو کچھ نہیں کہا کیونکہ حمزہ شہباز کا چہرہ کارکنان کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…