منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پناہ گاہ کے بے گھرمکینوں کو صرف رہائش کی سہولیات ہی نہیں بلکہ اور کیا کچھ دیاجائے گا؟زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پناہ گاہ کے بے گھرمکینوں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی،عارضی پناہ گاہوں میں شام کے وقت موجودڈاکٹر بیمار مکینوں کا طبی معائنہ کریں گے اورادویات بھی فراہم کی جائیں گی،پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی مخیرحضرات کے اشتراک سے پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ آفس میں پناہ گاہ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پناہ گاہ کے بیمارمکینوں کومزید علاج معالجے کیلئے ڈاکٹر کی ہدایت پر ہسپتالوں میں ریفر کیاجاسکے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد کو بروقت رات کا کھانا اورناشتہ فراہم کیا جائے اورکھانے اور ناشتے کی بروقت فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔مسافروں کی حفاظت کیلئے سول ڈیفنس رضاکاروں کیساتھ ساتھ پولیس تعینات کی جائے۔ مسافروں کی بائیو میٹر ک تصدیق کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت حاصل کی جائے گی۔مستقل پناہ گاہوں کی عمارتوں کی جلد ازجلد تعمیر یقینی بنائی جائے ۔وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں نشہ فراہم اوراستعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں مسافروں کے قیام کے حوالے سے جامع قواعدوضوابط وضع کرکے آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مستقل پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلے میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹریز سوشل ویلفےئر،انفارمیشن،ڈی جی ایل ڈی اے ،ڈی جی پی آر ،ڈی سی لاہورنے شرکت کی ہے۔  سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پناہ گاہ کے بے گھرمکینوں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…