لاہور ( این این آئی)پشاورسنٹرل جیل میں قید بھارتی شہری حامدانصاری کو رہائی کے بعد آج (منگل ) بھارت کے حوالے کیا جائیگا۔ترجمان دفترخارجہ نے حامدنہال انصاری کی رہائی اور بھارت کے حوالے کیے جانے کی تصدیق کردی اور بھارتی سفارتخانے کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔بھارتی سفارتخانے کی دو رکنی ٹیم آج (منگل ) سفری دستاویزات لیکر واہگہ بارڈر
پہنچے گی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد حامدنہال انصاری کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔بھارتی شہری حامد انصاری 12نومبر 2012ء میں افغانستان کے راستے پاکستان داخل ہوا تھا جسے 3 سال کی سزا سنائی گئی۔15دسمبر 2018ء کو حامد انصاری کی سزا مکمل ہوگئی۔حامد انصاری کی والدہ نے بھی صدرپاکستان سے اپنے بیٹے کی رہائی کی اپیل کی تھی۔