کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کینجھرتباہ ہوچکی ہے اسے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ ابھی بھی وقت ہے مل کر تمام معاملات صحیح کر سکتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میںگورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ سندھ میں پانی کی قلت ہے، بارشیں نہ ہوئی تو مزید پریشانی ہوگی، کینجھر تباہ ہوچکی ہے اسے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق کا کام ہے وہ پورا کر رہا ہے صوبے کو پورا پانی مل رہا ہے، سندھ کو ڈیمز بنانے تھے، پانی پر توجہ نہیں دی گئی۔ ابھی بھی
وقت ہے مل کر تمام معاملات صحیح کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے فور کے لیے پوری فنڈنگ کی۔سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے گورنرسندھ نے کہاکہ آصف زرداری کنفیوژن کا شکار ہیں، ان پر لاتعداد الزامات ہیں۔ انہوں نے جو بات کہی وہ افسوسناک ہے، زرداری بتائیں انہیں کون لایا، بی بی کی شہادت پر سیاست چمکائی۔گورنرسندھ نے کہاکہ طاقتور کا احتساب ہونے لگا ہے۔ ہم سے 100 دن کا حساب مانگنے والوں نے 70 سال میں کچھ نہیں کیا۔