منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

جمال خاشقجی قتل، امریکی سینٹ کی قراداد نامنظور : سعودی عرب

datetime 17  دسمبر‬‮  2018

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو سعودی عرب نے یمن میں عرب اتحاد کی فوجی امداد بند کرنے اورولی عہد کوصحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے کی امریکی سینیٹ کی قرارداد کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے قرارداد جھوٹے الزامات پرمبنی ہے۔ بے بنیاد الزام کی بنیاد پر سعودی عرب کے خلاف قرارداد لانا ملک کے اندرونی

معاملات میں مداخلت ہے۔امریکی سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظورکی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کی گمشدگی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صحافی کو قتل کرنے میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…