پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی حنیف عباسی کی بیٹی کے بارے میں مبینہ آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی، کیا کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہے تھے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ نہ کرنے پر بے نظیر ہسپتال کے ایم ایس کو دھمکی دینے والی فون کالز وائرل ہو گئیں۔ فون کالز کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اپنے سیاسی حریف حنیف عباسی کی بیٹی لیڈی ڈاکٹر’’اریبہ عباسی‘‘ کا تبادلہ ایمرجنسی سے سکن ڈیپارٹمنٹ میں کروانا چاہتے تھے

اس کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے صوبائی وزیر کو شائستگی سے بتایا کہ ان کے پاس ڈاکٹرز کی کمی ہے اور ایمرجنسی میں چند دن ڈیوٹی کرنے کے بعد انہیں تبدیل کردیا جائے گا اس پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ ڈاکٹر کو سکن سیکشن میں نہ بھیجا گیا تو ہم پر انگلی اٹھے گی کہ ہم سیاسی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا تبادلہ سیاسی سطح پر ہوا ہے تاہم ڈاکٹر نیازی نے کہا کہ ہسپتال کے اندر کے معاملات وہ خود چلاتے ہیں اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جس پر صوبائی وزیر قانون جوش میں آگئے اور انہیں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر ڈاکٹر اریبہ کا تبادلہ سکن سیکشن میں نہ ہوا تو آپ کی چھٹی ہو جائیگی۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان خود کہتے ہیں کہ سرکاری افسر کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کریں، میں نے ان کی اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی شخصیت کی بات ماننے سے انکار کیا ہے، بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے بتایا کہ ڈاکٹر اریبہ عباسی کے تبادلے کے لیے پہلے راجہ ناصر نے دباؤ ڈالا مگر جب ان کی بات پر عملدرآمد نہ کیا تو راجہ بشارت نے خود فون کیا، کال کی ریکارڈنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سیاسی لوگ ہم سے بات کرتے ہیں تو اپنے تحفظ کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اسے ریکارڈ کر لیں تاکہ کسی بھی ردعمل سے بچا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…