اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شیڈا ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ٗاس نے جب اپنے گھر سے کھایا حرام کھایا ،مشاہد اللہ خان ذاتیات پر اترے آئے، سنگین الزامات عائد

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ شیڈا ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ٗ شیدا ٹلی ادھار کی بائیک سے گاڑی پہ کیسے آئے پورے پنڈی کو پتا ہے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ شیدا ٹلی وہ چپراسی ہیں جو نہ گھر کا ہے نہ گھاٹ کا ۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاکہ شیخ رشید نے ذاتی زندگی شیدا بوبی اور سیاسی زندگی شیدا ٹلی کی طرح گزاری ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کا مسخرہ عمران خان کی نوکری پہ معمول ہے ۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا

کہ شیدا ٹلی کی اپنی حیثیت کیا ہے پورا پاکستان جانتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شیخ ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اْسی میں چھید کرتا ہے ٗشیدا ٹلی کی اصل اوقات مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ، جس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا ۔ انہوں نے کہاکہ شیدا ٹلی دوسروں کا حساب مانگنے سے پہلے بتائیں کیا تھے وہ ذرائع جن سے فتح جنگ کی اربوں کی زمین خریدی ۔ انہوں نے کہاکہ شیدا ٹلی اپنی زبان سے اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے جب اپنے گھر سے کھایا حرام کھایا ۔انہوں نے کہاکہ شیدا ٹلی اْدھار کی بائیک سے گاڑی پہ کیسے آئے پورے پنڈی کو پتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شیدا ٹلی اصل میں مارچ میں عمران کی ٹلی بجانے والا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…