اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے کارکردگی کے بڑے بڑے دعوے وزارت ریلوے کے اعتراف نے ہی جھوٹ ثابت کر دیے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے خسارے میں ہے اور اس حوالے سے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا ہے، وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی میں پاکستان ریلوے کے خسارے کے اعداد و شمار سے متعلق تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے،
اس جواب کے مطابق ریلوے کا خسارہ شیخ رشید کے دور میں بھی کم نہیں ہوا۔ جواب میں بتایا گیا کہ جولائی سے اکتوبر تک ریلوے کو نو ارب 81 کروڑ روپے خسارے کا سامنا رہا جب کہ گزشتہ سال ریلوے کا خسارہ 36 ارب 62 کروڑ روپے تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے کا محکمہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گا،شدید دھند میں راولپنڈی سیلاہورٹرین چلانیکامنصوبہ ہے، اس کے لیے کنٹرول ہیڈروم کو جدید بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہم اپنے پٹرول پمپ بنا کر ایک ارب روپے بچانے کی کوشش کریں گے، اس کے لیے ہم نے 25 کروڑ کے ایندھن کو محفوظ کرلیا ہے،ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کریں گے، رحمان بابا ایکسپریس 23 دسمبر کو پشاور سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایئر فورس میں فیول کی ترسیل کابڑا کام ہے اس حوالے سے ہم نے پاکستان ایئر فورس کے وائس ایئر مارشل عامر مسعود کے ساتھ اہم بات چیت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس 23 تاریخ کو کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور 31دسمبر تک ہمارے پاس کوئی ٹکٹ موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 25 دسمبر کو کراچی سے ایک کنٹینر فریٹ ٹرین چلانے جارہے ہیں اور 25 جنوری کو دوسری کنٹینرفریٹ ٹرین چلے گی۔ اس حوالے سے ہم نے
PRFTC کو 23 مارچ سے پہلے پہلے چار کنٹینر فریٹ ٹرینیں چلانے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہم فریٹ ٹرین کی تعداد بھی 10 سے 15 تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ریلویزجلال سلطان سکندر ، چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے محمدآفتاب اکبر اور دیگر ریلوے ملازمین کے تعاون سے ہم نے 25 کروڑ روپے کا تیل بچایاہے اور اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کہ جو لوگ دوسال سے پٹرولنگ پر ڈیوٹی دے رہے ہیں ان کو اگلے دس سے پندرہ روز میں تبدیل کردیاجائے گا۔