اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی وائے ڈیڈوو نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ روس پاکستان روابط مزید مضبوط ہونگے۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل افیئرز میں ’’جنوبی ایشیا کے استحکام میں روس کا کردار‘‘کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز کا کردار نہایت موثر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں ضرب عضب اور ردالسفاد جیسے کامیاب آپریشنز پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مستحکم روابط چاہتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح ہمارے خطہ میں بھی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہورہی ہیں ایک طرف تو دنیا گلوبلائزیشن کی جارہی ہے اور آئے روز نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے دوسری طرف دنیا کو دہشت گردی ،منشیات اور انسانی سمگلنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ہمارے پاکستان کے سے سماجی،ثقافتی اور معاشی روابط مضبوط ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس بھی چین کے منصوبے ’’ایک بیلٹ ایک روڈ ‘‘میں تعاون کا حصہ ہے اور اس کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تین طرفہ تجارت قائم کرنے کا خواہاں ہے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس جمہوری طور پر مضبوط افغانستان کا حامی ہے۔ اور چین کے درمیان مضبوط تین طرفہ تجارت قائم کرنے کا خواہاں ہے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس جمہوری طور پر مضبوط افغانستان کا حامی ہے