ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’ آپ لوگوں نے اچھا نہیں کیا، آپ تو چاہتے ہیں پھڈا بنے‘‘ شیخ رشید اپنی کونسی ویڈیو وائرل ہونے پر صحافیوں سےناراض ہیں پریس کانفرنس میں لال حویلی کی دعوت منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو لال حویلی میں دی گئی دعوت ہی منسوخ کردی اور کہا ہے کہ پچھلی دفعہ آپ نے اچھا نہیں کیا، اس لیئے لال حویلی کی دعوت واپس لے لی، آپ لوگوں نے کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھادی، آپ تو چاہتے ہیں پھڈا بنے، چار مرتبہ وزیراطلاعات رہا ہوں آپ لوگوں کو خوش کرنا آسان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دنوں اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کے لیے پریس کانفرنس کی تو اس کے اختتام پر مائیک کھلے رہ گئے۔شیخ رشید نے صحافیوں کے سوال و جواب پر وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کی جو مائیک سے ہوتی ہوئی صحافیوں کے کانوں تک جا پہنچی اس کے بعد میڈیا میں ان خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا گیا جب کہ وزیر اطلاعات نے بھی اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا تھا اور شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔وزیر ریلوے صحافیوں کی جانب سے اس خبر کو بریک کیے جانے پر ناراض نکلے اور ہفتے کو پریس کانفرنس میں اس کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کی دعوت ہی منسوخ کردی۔شیخ رشید نے صحافیوں کے سوال و جواب پر وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کی جو مائیک سے ہوتی ہوئی صحافیوں کے کانوں تک جا پہنچی اس کے بعد میڈیا میں ان خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا گیا جب کہ وزیر اطلاعات نے بھی اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا تھا اور شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔وزیر ریلوے صحافیوں کی جانب سے اس خبر کو بریک کیے جانے پر ناراض نکلے اور ہفتے کو پریس کانفرنس میں اس کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کی دعوت ہی منسوخ کردی۔شیخ رشید نے صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ آپ نے اچھا نہیں کیا، اس لیئے لال حویلی کی دعوت واپس لے لی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ آپ لوگوں نے کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھادی، آپ تو چاہتے ہیں پھڈا بنے۔انہوں نے کہا کہ چار مرتبہ وزیراطلاعات رہا ہوں آپ لوگوں کو خوش کرنا آسان نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…