پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے نے کرایوں میں زبردست کمی کا اعلان کردیا،تفصیلات جاری

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے نئے سال کی آمد پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔پی آئی اے نے یورپ اور چین کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 25 سے 30فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے نے مختلف شہروں کے رعائتی کرایوں کے حوالے سے پیغامات جاری کئے ہیں۔پی آئی اے کی کرایوں میں کمی یہ اسکیم محدود مدت کیلئے ہے،جو 14 دسمبر سے 28 دسمبر تک جاری رہی گی۔

اس اسکیم سے پاکستان سے پیرس، میلان ،اوسلو، کوپن ہیگن ،بارسلونا،بیجنگ اور کابل جانے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔پی آئی اے کی نئی اسکیم کے تحت پاکستان سے پیرس ،میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا ۔اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار پانچ سو روپے جبکہ ریٹرن کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا۔اسکیم کے تحت بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ ریٹرن 52 ہزار روپے ہوگا ۔ائر لائن حکام کے مطابق رعایتی کرایوں میں ٹیکسز شامل نہیں ہونگے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…