اسلام آباد( این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو فوری طور پر نمٹانے کیلئے حکومت نے بل تیار لیا ہے، اس بل سے سول پروسیجر میں صردف دو سال لگیں گے،پہلے چالیس سال لگ جاتے تھے، بل کی منظوری سے پندرہ دنوں میں وارثتی سرٹیفکیٹ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔جمعہ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے
وفاقی وزیر قانو ن و انصاف نے کہا کہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات مختلف ادوار کے ہیں،پچاس سالوں سے زیر التواء مقدمات سے متعلق علم نہیں۔ڈپٹی چیئرمین محمد سلیم مانڈی والا نے کہا کہ اگر اس بل سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئیں گی تو یہ قابل تحسین ہے۔ سینیٹر محمدجاوید عباسی نے کہا کہ اگر یہ بل واقعی لوگوں کے مفادمیں ہیں تو یقیناًساتھ دیں گے۔