جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ٗ سری لنکا کو شکست دینگے : روز ٹیلر

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن (این این آئی)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)15دسمبر سے ولنگٹن میں شروع ہوگا ۔میڈیار پورٹ کے مطابق آئی لینڈرز ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا باقائدہ آغاز 15 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور

آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں ٗ مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کے سیریز کے پہلے میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انکے خلاف سیریز کے لئے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…