نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کے معروف سیکورٹی ماہر اور امن اور تصادم تحقیق ، یونیسکو چیئر آف انٹرنیشنل واٹر کوآپریشن کے پروفیسر اشوک سووین نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد بھارت کو بڑے فسادات اور 2019کے انتخابات سے قبل پاکستان کے ساتھ سرحدی تصادم کیلئے تیار ہو جائے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت کے امن اور
تنازعہ کے حوالے سے تحقیق کے پروفیسر نے بی جے پی کی انتخابات میں حالیہ شکست پر تبصرہ کے دوران پیشنگوئی کی کہ بھارت کو بڑے پیمانے پر فسادات اور 2019کے انتخابات سے قبل پاکستان کے ساتھ سرحدی تصادم کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔ واضح رہے کہ اشوک سووین امن اور تصادم تحقیق ، یونیسکو چیئر آف انٹرنیشنل واٹر کوآپریشن کے پروفیسر ، سیکیورٹی ماہر اور اپسالہ یونیورسٹی سویڈن میں ریسرچ سکول آف واٹر کوآپریشن کے ڈائریکٹر بھی ہیں ۔