جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان ، عراق اور لبیا کے بعد اب پاکستان سمیت کون سے اسلامی ممالک امریکہ کا ہدف ہیں ، مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

سکھر(این این آئی)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ ، قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے ، افغانستان ، عراق اور لبیا کے بعد اب پاکستان ، سعودی عرب ، ایران اور دوسرے اسلامی ممالک اسکے حدف ہیں ان ممالک کو امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں شامل کرنا اس کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔

عالم اسلام متحد ہو کر اس بدمست ہاتھی کو نکیل ڈالے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ سے جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں مولانا سائین عبدالقیوم ہالیجوی ، علامہ راشد خالد محمود سومرو ، آغا سید محمد ایوب شاہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا سکھر سے جے یو آئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ یہودی قوتیں ٹرمپ کو آئندہ الیکشن میں کامیاب کرانے کیلئے کسی بھی اسلامی ملک کو نشانہ بنا سکتی ہیں اسلئے ہم عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امت مسلمہ کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے تمام فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جلد متحد ہو جائے ، مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حکمران غلط فہیمی کا شکار ہیں کہ امریکہ ہمارا دوست ہے یا وہ ہم سے کوئی مدد مانگ رہا ہے بلکہ وہ ہمیں اپنے ناپاک جال میں پھنسا رہا ہے ، انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی اور نا تجربے کارحکومت نے ملک کو داخلی اور خارجی محازوں پر کمزور پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے عمران خان کی یوٹرن سیاست نے ملک کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے ایسے حکمران امت مسلمہ کیلئے سب سے بڑا المیہ ہیں مولانا فضل الرحمن نے سندھ میں گیس کے حالیہ بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ

اس کی اطلاع بھی جعلی وزیر اعظم کو ٹی وی سے ملی ہو گی انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے قومی شاہراؤں پر قائم دینی مدارس کو سیکورٹی رسک قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آخر مدارس پر ہی حکمرانوں کی سوئی کیوں اٹک جاتی ہے سندھ کے لوگوں کو مسائل کی طرف حکمرانوں کی توجہ کیوں نہیں جاتی ، پی ٹی آئی کی مرکزی حکومت کی طرح پی پی کی صوبائی حکومت بھی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عالمی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے مذہبی معاملات اور تنازعات میں الجھ کر اپنے لئے خسارے کا راستہ اختیار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پور ی امت مسلمہ حرمین شریف کی حفاظت اور پاکستان کے دفاع کیلئے کٹ مرنے کوتیار ہے امریکہ شکست کے قریب پہنچ چکا ہے ۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…