درآمد میں اضافہ،برآمدات میں کمی ،تجارتی خسارہ بے قابو،پاکستان پر مجموعی غیر ملکی قرضے جی ڈی پی کے کتنے فیصد ہوگئے؟اقتصادی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

13  دسمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث پاکستان قرضوں کے مزید بوجھ تلے دب گیا ہے ، گزشتہ تین ماہ کے دوران روپے کی قدر میں 16 روپے سے زائد کا اضافہ ہونے کے باعث پاکستان پر قرضوں کا بوجھ ساڑھے 12 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پٹرول کی درآمدات میں

اضافے اور مجموعی برآمدات میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ بے قابو ہوا جبکہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر میں نمایاں کمی کے بعد ادائیگیوں میں تقریبا 3 ارب ڈالر کا شارٹ فال موجود ہے ۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے علاوہ زر مبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنا، پاکستان میں غیر ملکی سفارت خانوں کے اخراجات، بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کے بعد ڈالر میں ٹرانزیکشنز اور سٹے بازی ڈالر چڑھنے کی بنیادی وجوہات ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی کرنسی کی قدر میں گزشتہ 40سال سے مسلسل کمی واقع ہورہی ہے ،اس کے نتیجے میں ہمارا تجارتی خسارہ بڑھا، درآمدات کی لاگت بڑھنے سے خام مال مہنگا ہوا جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا اور برآمد کنندگان کو نقصان اٹھاکر غیرملکی خریداروں سے کئے ہوئے معاہدے پورے کرنا پڑے ۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ناقص معاشی حکمت عملی کے باعث معیشت کمزور ہوئی ہے ، اس وقت پاکستان پر مجموعی غیر ملکی قرضے جی ڈی پی کے 65 فیصد سے تجاوز کرچکے ہیں جو نہایت الارمنگ صورتحال ہے ۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…