بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کامعاملہ،کون سی مجبوریاں تھیں کہ اپوزیشن کا مطالبہ ماننا پڑا؟صحافی کے سوال پر پرویز خٹک کا حیرت انگیز جواب

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی ٗ کمیٹی کاسربراہ تحریک انصاف ہوگا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلیے

خصوصی کمیٹی بنے گی۔  وزیر دفاع نے کہاکہ اس کمیٹی کے سربراہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا۔اس وقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کون سی مجبوریاں تھیں کہ اپوزیشن کا مطالبہ ماننا پڑا۔ جس پر پرویز خٹک نے کہاکہ مجبوریاں نہیں ہوتیں لیکن ایوان کو چلانا تھا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ روایت کو تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی مانا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اب ب اس پر یوٹرن تو نہیں لیا جائیگا۔ جس پر پرویز خٹک مسکرادیئے ۔پرویز خٹک مسکرا دیے دریں اثناء وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہمیشہ میرا ذکر ضرور کرتے ہیں ٗیہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جاؤں۔جمعرات کوقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مالم جبہ کی تحقیقات میں ثبوتوں کے ساتھ نیب کے سامنے پیش ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی زمین ٹرانسفر نہیں ہوئی، یہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جاؤں ٗ لیکن اللہ بچانے والا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ روز اپوزیشن لیڈر میری بات کرتے ہیں، مجھے دکھ ہوتا ہے، عدالت کا جو فیصلہ آئے، اس کا اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ دفاع کریں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…