بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ٗ تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسر انے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دور ان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا ۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے شوکت بسرا نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں شوکت بسرا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سیاست میں شوکت بسرا کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ

وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کیلئے نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے وژن سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…