جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تین اہم سیاسی شخصیات کا قتل،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے باقاعدہ جنگ کامنصوبہ ناکام، اہم سیاسی جماعت کے گرفتارملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم لندن کے گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لمبی جنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ملزمان نے ساؤتھ افریقہ فرار کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ مستقیم اور مقیم کے موبائل ڈیٹا سے ایم کیو ایم لندن کے ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کی اہم تفصیلات مل گئی ہیں۔ایم کیو ایم لندن کے گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے ساؤتھ افریقہ میں کی گئی وارداتوں کی ویڈیوز ساؤتھ افریقہ میں متحدہ نیٹ ورک کی طاقت کے اظہار کیلئے بھیجی

جاتی تھیں۔ملزمان نے بیان دیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے بعض رہنماؤں کو قتل کرنے کی حکمت عملی بنانے کے احکامات ملے تھے۔ تین سیاسی رہنماؤں کے قتل کی وارداتوں چند دنوں میں مکمل کرنا تھا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لمبی جنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ایم کیو ایم ساتھ نیٹ ورک کے ذریعے کارروائیوں اور حکمت عملی کی تیاری کی جاتی ہے۔ملزم نے کہا کہ 1996 اور پھر 1997 میں ساؤتھ افریقہ گیا اور 2005 میں واپس آکر روپوش رہا۔ لندن کے احکامات ساتھ نیٹ کے شجاع بوبی کے ذریعے ملتے تھے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…