اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال نے پاکستان کو محفوظ ، پر امن اور ابھرتا ہوا ملک قرار دیدیا، پرتگالی شہریوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری۔ تفصیلات کے مطابق پرتگال نے پاکستان کو محفوظ، پر امن اور ابھرتا ہوا ملک قرار دیدیا ہے۔ پرتگالی حکومت کی جانب سے شائع رپورٹ میں پاکستان میں مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کی سکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے
کاشوں کو سراہتے ہوئے اس کااعتراف کیا گیا ہے۔ یورپی ملک پرتگال نے اپنے سیاحوں کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی۔ٹرویلر ایڈوائزری میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔حکومت نے پرتگال نے کاروباری منڈی تک رسائی اور سیاحتی مقام بشمول شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان،ہنزہ نگر اور سکردو اور دیگر ممالک سے متعلق مثبت رائے دی ہے۔ لسبن کانگرس ہال میں سالانہ ڈپلومیٹک بازار کے انعقاد کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے کا سٹال بھی لگایا گیا جس میں پرتگال کے صدر نے پاکستانی اسٹال پر ہاتھ سے بنی چیز کو بے حد سراہا۔پاکستانی حکومت کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد پاکستانی سفارت خانہ نےپرتگالی سیاحوں اور کاروباری حضرات کے لیے کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہےسبن کانگرس ہال میں سالانہ ڈپلومیٹک بازار کے انعقاد کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے کا سٹال بھی لگایا گیا جس میں پرتگال کے صدر نے پاکستانی اسٹال پر ہاتھ سے بنی چیز کو بے حد سراہا۔پاکستانی حکومت کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد پاکستانی سفارت خانہ نےپرتگالی سیاحوں اور کاروباری حضرات کے لیے کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے جب کہ دوسری طرف پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیٹی نے کہا یہ حکومت پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اس فیصلے سے پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بھی بہتر ہو گاجبکہ پاکستانی ثقافت اور برآمدات میں بھی دلچسپی پیدا ہو گی۔