جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں سے ملنے والی بے پناہ ”محبت “مرتے دم تک یاد رہے گی : سوارا بھاسکر

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک پاکستانیوں سے ملنے والی محبت بھلا نہیں پائیں ،مجھے لگتا ہے کہ یہ میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے۔ایک بھارتی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں سوارا بھاسکر نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار 2005میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اسکے بعد وہ گزشتہ ماہ دوبارہ پاکستان گئی تھیں۔دونوں بار وہ ایک دشمن ملک میں جانے کا خیال دل میں سمائے پاکستان گئیں لیکن پاکستانیوں سے ملنے والے بے پناہ پیار ، محبت ، خلوص ، گرم جوش استقبال اور انکی میزبانی نے میرے سارے منفی تصورات پاش پاش کردئیے۔ سوارا بھاسکر نے کہاکہ پاکستانیوں نے انکا کھلے دل اور ذہن کیساتھ استقبال کیا۔مجھے ایک لمحے کو یہ نہیں لگا کہ میں کسی دشمن ملک میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دونوں دوروں سے ایک بات تو مجھ پر واضح ہوگئی ہے کہ لوگوں کا ایک دوسرے کیلئے پیار حکومتی پالیسیوں اور سیاست سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔سوارا بھاسکر نے کہا کہ پہلی بار وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ 2005میں بطور سیاح دوستی بس پر بیٹھ کر لاہور آئی تھیں، جہاں انار کلی بازار کے دکانداروں کو جب یہ پتہ چلا کہ ہم بھارتی ہیں تو انہوں نے ہمیں مفت سموسے کھلائے اور چائے پلائی۔ سوارا بھاسکر نے کہا کہ گزشتہ ماہ وہ ایک بین الاقوامی فلم پراجیکٹ کیلئے پاکستان گئیں۔ پاکستان اور پاکستانی عوام میری سوچ سے کہیں مختلف نکلے۔میں پاکستان میں بہت سے مخلص دوست بنا کر آئی اور مجھے یقین ہے کہ ہماری یہ دوستی مرتے دم تک قائم رہے گی۔سوارا بھاسکر نے کہاکہ پاکستان میں وہ جہاں بھی گئیں ، جس سے بھی ملیں ،

مزید پڑھئے:اسامہ بن لادن اپنا ٹھکانہ بدلنا چاہتے تھے

چاہے وہ کوئی اہم شخصیت تھی یا عام لوگ ، سب نے ہی میری بہت عزت افزائی کی جو میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔سوارا بھاسکر نے یونی ویژن نیوز سے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات کی حامی ہیں اور انکی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کا ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا زیادہ آسان ہو تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں غلط فہمیاں دور ہوسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…