جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

ڈیم فنڈ : بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اب تک ایک ارب روپے فراہم کیے

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے لیے جمع ہونے والے فنڈ میں اب تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب روپے جمع کرائے ہیں جبکہ اندرونِ ملک سے 7 ارب 47 کروڑ روپے جمع ہوچکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیم فنڈ میں اب تک 8 ارب 46 کروڑ روپے جمع ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم کا آغاز 6 جولائی کو کیا تھا، جس کے بعد وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان بھی اس میں شریک ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق 6 دسمبر تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں دی جانے والی رقم کا 10.6 فیصد حصہ دیا ہے۔ قبلِ ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے تقریباً 90 لاکھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، بالخصوص امریکا اور یورپ میں رہنے والوں، سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کارِ خیر میں حصہ لیتے ہوئے کم از کم ایک ہزار امریکی ڈالر فی فرد اس فنڈنگ میں دیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستان میں آبی ذخائر جمع کرنے کے لیے ڈیم تعمیر نہیں کیے گئے تو پاکستان کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی حال میں لندن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پاکستان میں ڈیم کے لیے فنڈز جمع کیے جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں قحط کی صورتحال کے ممکنہ خطرے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے 14 ارب امریکی ڈالر (14 کھرب پاکستانی روپے) سے بھی زائد کی ضرورت پڑے گی۔ پاکستان میں عوام چیکس، کیش اور موبائل میسجز کے ذریعے ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں

جبکہ صرف ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنا چندہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے دیا جبکہ متعدد پاکستانیوں نے ایس بی پی نوسٹرو اکاؤنٹ اور بیرون ملک کمرشل بینکوں میں اپنے عطیات جمع کروائے۔ امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے 36 کروڑ 20 لاکھ روپے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیون نے 21 کروڑ 40 لاکھ

اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 10 کروڑ 70 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دیے۔ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 6 کروڑ 50 لاکھ، سعودی عرب اور قطر سے 4 کروڑ جبکہ سوئزر لینڈ اور دیگر ممالک سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گئے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ڈیم فنڈ میں ناروے، ترکی، جاپان، چین، سوئیڈن، روس، برازیل، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، آذربائیجان، تاجکستان، کرغیزستان، آسٹریا،

برونائی، ڈنمارک، نیدرلینڈز، بیلجیئم، افغانستان، بنگلہ دیش، فیجی، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، عمان، اردن، مالدیپ، نائیجیریا، پیرو، تیونس اور فلپائن میں مقیم پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) نے سمندر پار پاکستانیوں کی گرم جوشی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک مشکل میں ہوتا ہے تو بیرون ملک مقیم پاکستانی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ آگے آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…