کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکی قدرمیں ملا رجحان رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں5پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں5پیسے کااضافہ
جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.85سے بڑھ کر138.90روپے اور قیمت فروخت139.00روپے پر مستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے اورقیمت فروخت139.50روپے پرمستحکم رہی ۔منگل کویوروکی قیمت میں30پیسے اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں1.30روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.80روپے سے گھٹ کر157.50روپے اورقیمت فروخت159.60روپے سے گھٹ کر159.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید175.80روپے سے گھٹ کر174.50روپے اورقیمت فروخت177.60روپے سے گھٹ کر176.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے کااضافہ اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.90روپے سے بڑھ کر37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے سے بڑھ کر37.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے اورقیمت فروخت38.20روپے پرمستحکم رہی۔منگل کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی ۔