جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پرفنکارخوش، اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے پر شوبز حلقوں میں بھی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ فنکاروں کی اکثریت زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
اداکارغلام محی الدین نے کہا کہ موجودہ حالات میں زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں میچ کھیلنے کے لیے آکر پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں اور ہم بھی ان کی مہمان نوازی میں کسی قسم کی کسرنہیں چھوڑیں گے۔اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ طویل عرصہ بعد ملک میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد سے عوام میں جوش وجذبہ دیدنی ہے،ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میری بھی کوشش ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم جاو¿ں۔اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ لاہور کی طرح اگر کراچی میں بھی میچ ہوتا تو مزہ دوبالا ہوجاتا، مگر پھربھی اس بات کی خوشی ہے کہ چھ سال بعد انٹرنیشنل میچز ہونے جارہے ہیں۔
اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ زمبابوین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو داد دینی چاہیے کہ جنہوں نے تمام تر منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں میچ کھیلنے کے لیے آئے ہیں‘ ہماری دعا ہے کہ یہ سیریز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو تاکہ مستقبل میں مزید ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کے پاکستان آنے کے لیے راستہ ہموار ہو۔ اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت اور کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے ایک عرصہ بعد کرکٹ سیریز ہونے جارہی ہے جس سے کرکٹ کے ویران میدان کی رونقیں بحال ہونے میں مدد ملے گی۔
گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر امریکا میں مقیم پاکستانی بے حد انتہا خوش ہیں، بہت سے پاکستانی تو اس سیریز کو دیکھنے کے لیے پاکستان بھی جاچکے ہیں اور کچھ جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ دوسرے پاکستانیوں کی طرح پاک زمبابوے سیریز کے انعقاد پر میرے جذبات بھی ایسے ہی ہیں،ساتھی فنکاروں اور دوست واحباب ان سیریز سے لطف اندوز ہونے کے لیے پلاننگ کر رہے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…