نیویارک (نیوزڈیسک )دنیا کی کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکی صدر بارک اوباما پر زور دیا ہے کہ وہ حکومتوں کیلئے ڈیٹا تک رسائی آسان بنانے کیلئے ان کی مصنوعات کی سیکورٹی کو کمزور نہ کیا جائے۔گوگل اور ایپل سمیت 140 ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں ، جس میں اوباما پر زور دیا گیاہے کہ وہ انٹرنیٹ کمیونیکیشن کو حکومتوں اور ہیکر سے محفوظ بنانے والی انکرپشن کو کمزور نہ بنائیں۔خط کے مطابق، مضبوط انکرپیشن جدید دور کی انفارمیشن معیشت کی سیکورٹی کا خاصا ہے۔امریکی میڈیا پر رپورٹ ہونے والے خط پر ٹیکنالوجی ماہرین اور شہری حقوق کے مختلف گروپس کے بھی دستخط ہیں۔سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے پیغامات تک رسائی آسان بنانے کیلئے حکومتیں انکرپشن کو کمزور کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں،جس پر ٹیکنالوجی ماہرین کے خدشات بڑھتے چلے جا رہےہیں۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی اسی طرح کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو لوگوں کے درمیان ایسے رابطوں کی اجازت نہیں دینی چاہیئے جن تک ’ہماری رسائی ممکن نہ ہو‘۔دوسری جانب، کئی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنی انکرپشن کو اتنا مضبوط کر دیا ہے کہ وہ خود یا پھر قانون سازوں کی درخواست پر بھی کسی فرد کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں۔مثلاً ایپل، گوگل اور واٹس ایپ نے اتنے مضبوط انکرپشن نصب کیے ہیں کہ وہ خود بھی صارفین کے ڈیٹا تک معنی خیز رسائی حاصل کرنے کیلئے انہیں توڑ نہیں سکتیں۔خیال رہے کہ سرکاری حکام کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دینے کیلئے کمپنیوں نے ایک ’پچھلا دروازہ‘ نصب کیا ہے، جس کے ذریعے وہ اندر داخل ہو سکیں، اور یہی وہ طریقہ ہے جس پر اعتراض کرتے ہوئے کچھ بڑی کمپنیوں نے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کہتے ہیں کہ دوست حکومتوں کی خاطر ٹیک کمپنیوں کا ڈیٹا غیر محفوظ بنانے سے ہیکرز اور غیر متعلقہ قوتوں کیلئے ان تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔
ایپل، گوگل کا اوباما کو غصہ بھرا خط
19
مئی 2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی
- پاکستانیوں کو امریکا سے نکالا گیاتو.۔۔حکومت پاکستان کا بڑا اعلان
- حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- خاتون پروفیسر نےکلاس روم میں فرسٹ ائیر کے طالب علم سے شادی کر لی ...
- بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ ...
- امریکی فضائی حادثے میں جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل
- پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈیولپرز ایسوسی ...
- نوجوان کی محبت میں کراچی آئی خاتون کا بیٹا سامنے آگیا، ویڈیو بیان میں حقائق ...
- بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
- بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی لڑکی کو بہو قراردیدیا، شادی کا مطالبہ
- ایف بی آر کا جائیداد کی خریداری پر عائد پابندیاں نرم کرنے سے انکار
- سعدیہ امام کی اشنا شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید اور تحفظات کا اظہار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی
- پاکستانیوں کو امریکا سے نکالا گیاتو.۔۔حکومت پاکستان کا بڑا اعلان
- حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- خاتون پروفیسر نےکلاس روم میں فرسٹ ائیر کے طالب علم سے شادی کر لی ،ویڈیو وائرل
- بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
- امریکی فضائی حادثے میں جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل
- پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈیولپرز ایسوسی ایشن
- نوجوان کی محبت میں کراچی آئی خاتون کا بیٹا سامنے آگیا، ویڈیو بیان میں حقائق سے پردہ اٹھادیا
- بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
- بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی لڑکی کو بہو قراردیدیا، شادی کا مطالبہ
- ایف بی آر کا جائیداد کی خریداری پر عائد پابندیاں نرم کرنے سے انکار
- سعدیہ امام کی اشنا شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید اور تحفظات کا اظہار