ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

باپ ننھے بیٹے کو بچانے کیلئے خودتیز رفتار کار کے نیچے آگیا دونوں کی حالت اب کیسی ہے؟ منظر دیکھنے والے کانپ اٹھے

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ پر ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ا یک طرف تو دیکھنے والوں کے دِل دہلا دیئے تو دوسری طرف ایک عظیم باپ کی اپنی اولاد کی جان بچانے کی قربانی بھی ظاہر کردی۔ہوا کچھ یوں کہ شام کے وقت اثیر کی ایک سڑک پر باپ اپنے چار پانچ سال کے بچے کے ساتھ سڑک کراس کر رہا تھا اچانک بچہ اپنا ہاتھ چھڑا کر تیزی سے سڑک عبور کرنے لگتا ہےاور پہلی سڑک کراس کر کے دوسری سڑک پر پہنچ جاتا ہے۔ ابھی وہ تیزی سے دوسری سڑک بھی عبور کرنے ہی

والا تھا کہ باپ کو اچانک نظر آیا کہ ایک کار بڑی تیز رفتار سے بچے کی جانب آ گئی ہے۔ وہ خطرے کو بھانپ کر فوراً تیزی سے بچے کے پیچھے دوڑا۔ کار چند لمحوں میں ہی اس کے پاس پہنچ گئی تاہم وہ اس دوران بچے کے پاس پہنچ گیا اور اس نے بچے کو سڑک سے فٹ پاتھ کی جانب دھکیل دیا۔مگر خود کار کی زور دار ٹکر کا نشانہ بن کر کئی میٹر دور جا گرا۔ باپ اور بیٹے کو فوری طور پر ابہا ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچے کی حالت تسلّی بخش ہے، تاہم باپ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…