جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

العزیزیہ اور ایون فیلڈ کے بعد نواز شریف کا فلیگ شپ ریفرنس میں بھی سرپرائز،سابق وزیر اعظم کے فیصلے نے سب کو چونکا دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کے بعد فلیگ شپ ریفرنس میں بھی اپنا دفاع پیش نہیں کیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کے بعد فلیگ شپ ریفرنس میں بھی اپنا دفاع پیش نہیں کیا۔

عدالت کے روبرو نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں اور مجھے اس کے ذرے ذرے سے پیار ہے، مجھے فخر ہے کہ 3 دفعہ پاکستان کا وزیر اعظم بنا ہوں، پاکستانی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔نواز شریف نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات سارے بے بنیاد ہیں، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات بدنیتی پر مبنی ہے، مفروضوں کی بنیاد پر الزامات نہیں ہوا کرتے، بات اس گھسے پٹے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر آئی اور وہ بھی ثابت نہیں ہوئی۔ 1937 سے 1972 تک کا سارا ریکارڈ موجود تھا، ڈھاکہ میں بھی ہم نے مل قائم کی تھی، 1972 میں اتفاق فاؤنڈری میں ہزاروں ملازم موجود تھے، میں یہ ریکارڈ پیش کرتا لیکن 1999 میں پرویز مشرف نے یہ سارا ریکارڈ ضبط کر لیا، استغاثہ حسین نواز اور حسن نواز کو میرے زیر کفالت ثبوت اکٹھا کرنے میں ناکام رہا،استغاثہ میرے خلاف ثبوت پیش کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکا۔ مجھے اپنے دفاع میں کچھ بھی پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں، استغاثہ بتائے کہ کیا جائیداد کیلئے رقم ملزم نے دی؟ استغاثہ بتائے کہ بے نامی دار کا موٹو کیا ہے، سمندر پار 80 لاکھ پاکستانیوں کا کاروبار ہے، کیا بیرون ملک سارے پاکستانیوں کا کاروبار غلط ہے، کیا ان سب پر مقدمہ کرنا چاہیے، کیا ان سارے کاروباری لوگوں کو کٹہرے میں لایا جائے؟ اگر نہیں تو پھر دو بیٹوں کے والد کو کیوں کٹہرے میں کھڑا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…