لاہور ( این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میجر (ر) غلام مرتضی کو لاہور سے گرفتار کر لیا ،جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے جمعرات کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔ نیب حکام کے مطابق ملزم غلام مرتضیٰ پر عوام کو دھوکہ دہی اور مرکزی ملزم سے ملی بھگت کے ذریعے مجموعی طور
پر 18 ارب کی کرپشن میں مدد گار ہونے کا الزام ہے،پاک عرب نامی سوسائٹی کاایل ڈی اے سے تاحال این او سی جاری نہیں ہوا تاہم ملزم کی جانب سے 8500 فائلیں غیرقانونی طور پر فروخت کر دی گئیں۔نیب حکام کے مطابق ملزم غلام مرتضی مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہوا تھا جسے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا۔نیب حکام کی جانب سے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے جمعرات کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔