جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

سام سنگ کا پہلا 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج والا فون

datetime 4  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کی آمد میں ابھی ڈیڑھ سے 2 ماہ باقی ہیں مگر اس کے حوالے سے افواہیں اور اطلاعات مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ 2019 کے شروع میں متعارف کرائے جانے والا ایس سیریز کا یہ نیا فون 4 مختلف ورژن میں متعارف ہوگا جس میں سے ایک فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے گا۔ مگر ایک نئی لیک کے مطابق

گلیکسی ایس 10 کا ایک ورژن دنیا کے دیگر اسمارٹ فونز سے بالکل مختلف ہوگا کیونکہ اس میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی (1 ہزار جی بی) اسٹوریج دی جائے گی۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کیسا ہوگا؟ جی ہاں واقعی یہ دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج ہوگی، ابھی سب سے زیادہ اسٹوریج 512 جی بی ہے جو کہ ہیواوے کے پی میٹ آر ایس پورشے ڈیزائن، آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور گلیکسی نوٹ 9 میں دستیاب ہے۔ اسی طرح اب تک کوئی بھی اسمارٹ فون ایسا نہیں جس میں 12 جی بی ریم دی گئی ہے مگر گلیکسی ایس 10 کے ایک ورژن میں یہ دونوں فیچرز دیئے جائیں گے۔ یہ تو واضح نہیں کہ ایس 10 کے کس ورژن میں یہ فیچرز دیئے جائیں گے مگر امکان ہے کہ وہ ایس 10 پلس ہی ہوگا کیونکہ دیگر فونز میں 8 جی بی سے زیادہ ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا ہی امکان ہے۔ ایس 10 کے چار ورژن میں 5.8 انچ کے فلیٹ اسکرین والا فون نسبتاً سستا ہوگا جس میں فلیگ شپ جیسے کچھ فیچرز تو ہوں گے مگر کیمرے اور دیگر بنیادی چیزوں میں یہ اتنا بہترین نہیں ہوگا۔ اس کے مقابلے میں دیگر 2 مہنگے ورژن خم ڈسپلے، فرنٹ پر سنگل جبکہ بیک پر 3 کیمروں کے سیٹ سے لیس ہوں گے، جبکہ ان میں فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر دیئے جانے کا امکان ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 میں 6 کیمرے دیئے جانے کا امکان 5 جی ماڈل 6.7 انچ کی اسکرین اور 4 بیک کیمروں کے ساتھ ہوگا اور یہ فونز فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ یہ کمپنی اپنے اس فلیگ شپ فون میں ریورس وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی متعارف کرانے والی ہے جس کی مدد سے گلیکسی ایس 10 ماڈلز اپنی بیٹری لائف کو دیگر ڈیوائسز سے شیئر کرسکیں گے، بالکل ہیواوے کے میٹ 20 پرو کی طرح۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…