ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یاسر شاہ نے ابتدائی 32ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)سٹار پاکستانی سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی 32 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے 195 وکٹیں لیکر لیجنڈری پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے اپنے 32ٹیسٹ میچز میں 187 وکٹیں حاصل کی تھی ،بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون نے اتنے میچز کھیل کر179 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

سابق آسٹریلیوی لیگ سپنر کلیری گریمٹ نے32ٹیسٹ میچز میں172وکٹیں اپنے نام کی تھیں، اس کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ ٹیسٹ اننگز میں زیادہ مرتبہ 5 یا زائد وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بالر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے سابق ہم وطن سپن بالرز عبدالقادر اور دانش کنیریا کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز پایا، جنہوں نے یکساں طور پر 15 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا تھا جبکہ یاسر شاہ 32 ٹیسٹ میچز میں 16 مرتبہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 25 مرتبہ کارنامہ انجام دے کر سرفہرست ہیں، عمران خان 23 مرتبہ اعزاز حاصل کر کے دوسرے اور وقار یونس 22 مرتبہ اعزاز حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ یاسر شاہ نے یو اے ای کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں بہترین بالنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز کے عوض 14 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل اس ریکارڈ پر سابق سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کا قبضہ تھا جنہوں نے گزشتہ سال پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میں 136 رنز کے عوض 11 وکٹیں لی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…