دبئی(آئی ا ین پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 3دسمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1سے برابر ہے۔ کیویز نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کیویز کو اننگز اور 16رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔دوسری جانب پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا ہے، یاسر شاہ نے غیرمعمولی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 3 دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ پاکستانی سکواڈ کپتان سرفراز احمد، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم، سعد علی، محمد حفیظ، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔