جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ، سازش ناکام،اب ہم پاکستان کے ساتھ ملکر کیا کرینگے؟ چین نے ایسا اعلان کردیا کہ ملک دشمن عناصرکی نیندیں حرام ہوجائیں گی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

بیجنگ(این این آئی) چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کی جانب سے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور پاکستان کو اس حملے کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے چینی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے خلاف پاکستان پولیس اور آرمی کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی کی تعریف کی گئی اور دہشتگردانہ منصوبے کو ناکام بنانے پر پولیس وآرمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشتگرد حملہ پاک چین تعلقات اور سی پیک پر بالکل بھی اثرانداز نہیں ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دہشت گردی کے حملے میں چینی قونصل خانے کا تمام عملہ اور ان کے خاندان مکمل طور پر محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ اب صورتحال کنٹرول میں ہیں اور 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ٗ حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ حملے میں دو پاکستانی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ٗہمیں یقین ہے کہ پاکستان اپنے ملک میں موجود چینی اداروں اور حکام کی حفاظت یقینی بنائیگا۔دوسری جانب چینی سفارتخانے کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے تعلق کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس اورسیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر ہونیو الے دہشتگرد حملے کوناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ٗ آپریشن کے دوران دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…