نئی دہلی(این این آئی)تین سال پہلے پاکستان سے بھارت جانے والی سماعت اور گویائی سے محروم لڑکی گیتا کے والدین اب تک نہیں مل سکے ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ گیتا کو واپس پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک ٹوئیٹر پیغام میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاکہ گیتا بھارت کی بیٹی ہے، اگر اس کے ماں باپ نہیں ملے تب بھی اسے
واپس پاکستان نہیں بھیجا جائے گا ، بھارتی حکومت اس کی دیکھ بھال کرے گی۔سشما سوراج نے کہا کہ وہ گیتا کے والدین کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہیں ، اب تک 8 جوڑوں نے گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا لیکن ڈی این اے ٹیسٹ سے ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گیتا شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہے اور اس کی شادی کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔