نئی دہلی ، لاہور (آن لائن) آئی سی سی کی جانب سے پاکستان بورڈ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھارتی بورڈ شیر ہوگیا ، آئی سی سی میں پاکستا ن کرکٹ بورڈ کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ثالث عدالت میں کیس چلنے کے دوران اخراجات ہوئے۔ونود رائے کا کہنا تھا کہ کیس کیاخراجات پاکستان کرکٹ بورڈکوبرداشت
کرنا ہوں گے۔ خیال رہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 2014ء میں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہونا تھی جن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹونٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔۔