اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) فور کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ہو گیا،تمام 6 فرنچائزز نے 16،16کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا ۔لاہور قلندرز نے اے بی ڈویلیئرز، محمد حفیظ،کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن، ملتان سلطان نے شاہد آفریدی، سٹیو سمتھ،کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز نے سنیل نارائن، شین اٹسن ،ڈائن برائیوو،کراچی کنگز نے کولن منرو جبکہ پشاور زلمی نے مصباح الحق اور کیرن پولارڈ کو منتخب کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 4 کیلئے ڈرافٹ کا میلہ اسلام آباد میں سجا۔پی ایس ایل فور کیلئے کرکٹرز کے تبادلوں کی ونڈو بند ہونے کے بعد فرنچائزز نے مختلف کیٹیگریز کے 8سے 10تک کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ گزشتہ دنوں کرلیا تھا ، پی سی بی نے 600سے زائد کرکٹرز کی فہرست تیار کی جس میں سے فرنچائزز کیٹیگری اور چنا وکی باری کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، سابق ملتان سلطانز کو چھٹی ٹیم کا نام دیا گیا تھا، اس کے معاملات پی سی بی کے سپرد ہیں، منیجر اور پینل ہیڈ ندیم خان،کپتان شعیب ملک دیگر آفیشلز کے ہمراہ ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا چنا وکیا،ڈرافٹنگ میں سب سے پہلے فرنچائززنے پلاٹینم کیٹیگری میں3،3کھلاڑیوں کا چناؤ مکمل کیا۔ڈرفٹنگ میں پہلی پک گزشتہ ایونٹ میں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم لاہور قلندرز کو دی گئی، دوسری چھٹی ٹیم (ملتان سلطان)، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کوتیسری، پشاور زلمی کو چوتھی،کراچی کنگز کوپانچویں اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھٹی پک دی گئی ۔لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخر زمان کو برقرار رکھا تھا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں مزید 2کرکٹرز کا انتخاب کرنا تھا ،لاہور قلندرز نے اے بی ڈویلیئرز اور محمد حفیظ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ملتان سلطان نے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شعیب ملک کو برقرار رکھا تھا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں
مزید 2کرکٹرز کا انتخاب کرنا تھا ،ملتان سلطان نے شاہد آفریدی اور سٹیو سمتھ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کیساتھ سنیل نارائن اور ڈائن برائیوو کو ٹیم کا حصہ بنایا۔کراچی کنگز نے کولن منرو کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ پلاٹینئم کیٹیگری میں مصباح الحق اور کیرن پولارڈ کا انتخاب کیا۔لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹگری میں فخر زمان ،اے بی ڈویلیئرز اور محمد حفیظ کو چنا جبکہ ڈائمنڈکیٹگری میں یاسر شاہ ،کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کا انتخاب کیا ۔
لاہور قلندر نے گولڈ کیٹگری میں راحت علی ،سندیپ اور اینٹوم ڈیوچ ۔ سلور کیٹگری میں شاہین شاہ آفریدی ، آغا سلمان ، سہیل اختر ، حسن خان اور حارث سہیل جبکہ ایمرجنگ کیٹگری میں محمد عمران اور عمیر مسعود کا انتخاب کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹگری میں سرفراز احمد کیساتھ سنیل نارائن ، ڈائن برائیوو، ڈائمنڈ کیٹگری میں شین واٹسن ، سہیل تنویر اور محمد نوازکو شامل کیا جبکہ گولڈ کیٹگری میں ریلیروسو ،عمر اکمل ، فواد احمد جبکہ سلور کیٹگری میں انور علی ،
سعود شکیل ، محمد اصغر ، دانش عزیز اور احسان علی کو منتخب کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے ایمرجن کیٹگری میں غلام مدثر اور نسیم شاہ کو منتخب کیا۔ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں بابر اعظم اور محمد عامر کیساتھ کولن منرو کا انتخاب کیا ۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں کولن انگرام ،عماد وسیم ، عثمان شنواری ۔ گولڈ کیٹگری میں محمدرضوان ، روی بوپارا، سکندر رضا۔ سلور کیٹگری میں اویس ضیاء ، اسامہ میر ، ارون سمرز،سہیل خان اور افتخار احمد کو منتخب کیا جبکہ کراچی کنگز نے
ایمرجنگ کیٹگری میں علی عمران اور ابرار احمد کو منتخب کیا۔ پشاور زلمی نے پلاٹینیم کیٹگری میں وہاب ریاض ، حسن علی ، کیرن پولارڈ،ڈایمنڈ کیٹگری میں ڈیرن سیمی ، کامران اکمل ، مصباح الحق ۔ گولڈ کیٹگری میں لیام ڈاسن ، ڈیوڈ میلان ،عمر امین ۔سلور کیٹگری میں عمیدآصف، خالد عثمان ، ویان میڈسن ، صہیب مقصود، جمال انور ۔ ایمرجنگ کیٹگری میں ثمین گل اور نبی گل کو منتخب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹگری میں لک راؤنچی ، فہیم اشرف، شاداب خان، ڈائمنڈ کیٹگری میں
آصف علی ، محمد سمیع، بیل۔ گولڈ کیٹگری میں رومان رئیس، سمتھ پٹیل ، فل سالٹ۔سلور کیٹگری میں حسین طلعت، وقاص مسعود، صاحبزادہ فرحان ، ظفر گوہر ، ڈیل پورٹ جبکہ ایمرجنگ کیٹگری میں ناصر نواز اور محمد موسیٰ کو منتخب کیا۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم (ملتان سلطان) نے پلاٹینیم کیٹگری میں شعیب ملک کے ساتھ سٹیوسمتھ ، شاہد آفریدی،ڈائمنڈ کیٹگری میں جنید خان ، محمد عرفان ، جوئے ڈینلی، گولڈ کیٹگری میں شان مسعود،قیس احمد ،نکولس پورن،سلور کیٹگری میں محمد عباس ، عرفان خان ، عمیر صدیق ،لوری ایوانز،نعمان علی اورایمرجنگ کیٹگری میں محمد الیاس اور محمد جنید کو منتخب کیا۔